ممبئی : (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے 'دبنگ' سلمان خان نے کہا ہے کہ ماضی میں معاشی تنگی کا سامنا کرچکا ہوں، ایک بار سنیل شیٹھی نے مجھے کپڑے خرید کر بطور تحفتاً دئیے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان معروف اداکار سنیل شیٹھی کے بیٹے آہان شیٹھی کے ساتھ ایک تقریب میں موجود تھے جہاں انہوں نے بتایا کہ ایک بار میں اور سنیل کسی کپڑے کی دکان پر تھے وہاں مجھے شرٹ اور پینٹ بہت پسند آئی لیکن جیب میں اتنے پیسے نہیں تھے کہ بٹوا نکال کر خرید سکتا تو ایسے میں سنیل شیٹھی یہ سمجھ گئے اور فوراً خود پیسے ادا کرکے مجھے کپڑے دلائے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان یہ قصہ سناتے ہوئے رو پڑے اور آہان شیٹھی کو گلے لگایا، دبنگ خان نے مزید کہا کہ سنیل مجھے اپنے ساتھ گھر بھی لے گئے جہاں انہوں نے ایک بٹوا بھی گفٹ کیا۔
خیال رہے کہ معاشی تنگی کا سامنا کرنے کے بعد اب سلو میاں دریا دل انسان سمجھے جاتے ہیں جو ہمہ وقت لوگوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔