بھارتی گلوکار کے کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے بعد چل بسے

Published On 31 May,2022 11:11 pm

کولکتہ:(ویب ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار کے کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے بعد 53 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کرشن کمار کنناتھ جو کے کے کے نام سے مشہور تھے ایک کنسرٹ کے لیے کولکتہ میں تھے۔

کنسرٹ کے بعد پلے بیک سنگر گر گئے اور انہیں شہر کے ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔