لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ یشما گل زکریا ایکسپریس ٹرین میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کے حق میں سامنے آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل زکریا ایکسپریس میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کراچی آنے والی ایک خاتون کو ٹرین عملے نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یشما گل نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ ملک اب خواتین کے رہنے کے لیے انتہائی مشکل ہوگیا ہے، کہیں بھی اکیلے جانے سے پہلے کسی بھی عورت کو 100 بار سوچنا پڑتا ہے۔ یہ واقعہ میری باتوں کا ثبوت ہے، خواتین اس ملک میں محفوظ نہیں ہیں۔ میں امید کرتی ہوں کہ اس عورت کو انصاف ملے، برائے مہربانی دعا کریں کہ اللہ انہیں سکون دے اور ان کے ساتھ یہ ظلم کرنے والے سزا پائیں۔