سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے 8 شارپ شوٹرز کی شناخت

Published On 06 June,2022 07:04 pm

نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بھارتی پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے 8 شارپ شوٹرز کی شناخت کر لی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جن شوٹرز کی شناخت کی گئی ہے ان کا تعلق پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مہاراشٹر سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پنجاب پولیس کی ٹیمیں تین ریاستوں میں مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ پیشرفت ایک گینگسٹر کے قتل کے الزام میں گرفتار ایک ملزم کے موسے والا کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو مانسا میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے مبینہ طور پر ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔
 

Advertisement