عاطف اسلم سمیت پاکستانی سب گلوکاروں کا کوئی توڑ ہی نہیں: نیہا ککڑ

Published On 04 June,2022 06:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی مقبول گلوکارہ نیہا ککڑ نے کہ پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم سمیت پاکستان سب گلوکاروں کا کوئی توڑ ہی نہیں۔ وہاں ٹیلینٹ کا کوئی ثانی نہیں۔

بالی وڈ گلوکارہ نیہاککڑکی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ دل کھول کر پاکستانی گلوکاروں کی تعریف کر رہی ہیں۔ حال ہی میں نیہاککڑ کی متحدہ عرب امارات میں منعقدہ انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ سے ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔جس میں و ہ دل کھول کر بو رہی ہیں۔

نیہا ککڑ نے کہا کہ ناصرف عاطف اسلم بلکہ مجھے پاکستان کے دیگر گلوکار بہت پسند ہیں، پاکستانی گلوکاروں کا کوئی ثانی نہیں۔ پاکستانی ٹیلنٹ کا جواب نہیں، پاکستان میں بہت زیادہ اور زبردست ٹیلنٹ ہے، میں پاکستانی میوزک کی مداح ہوں۔

انہوں نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے تمام فینز کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میں جانتی ہوں کہ مجھے وہاں کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں۔

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی وائرل ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے ان کے مزاج کو خوب سراہا اور ان کی صاف گوئی کی بھی کافی تعریف کی۔
 

Advertisement