مہوش حیات کافلم لندن نہیں جاؤں گی کی ڈبنگ کا کام مکمل

Published On 03 June,2022 11:20 am

اسلام آباد : (روزنامہ دنیا) اداکارہ مہوش حیات اپنی آنے والی فلم لندن نہیں جاؤں گی کی ڈبنگ کا کام مکمل کر کے وطن واپس آ گئیں۔

اس سلسلے میں مہوش نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ڈبنگ سٹوڈیو کی تصویر بھی اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کی ہے جس کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نے فلم لندن نہیں جاؤں گی کی ڈبنگ مکمل کر لی ہے اور آپ سب کو بہت جلد اس فلم کیلئے سینما میں دیکھوں گی۔

یاد رہے کہ لندن نہیں جاؤں گی مہوش حیات کی کامیاب فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کا سیکوئیل ہے۔
 

Advertisement