ایک اور بھارتی گلوکار 22 سال کی عمر میں چل بسا

Published On 02 June,2022 11:15 pm

نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بھارتی شہر دہلی کے موسیقار و گلوکار شیل ساگر کا 22 سال کی عمر میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے چل بسا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے ایک 22 سالہ موسیقار اور گلوکار شیل ساگر کی موت نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہوئی، ان کی موت کی خبر کی تصدیق دہلی میں ان کے دوستوں اور موسیقاروں نے سوشل میڈیا پر کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل معروف گلوکار کے کے کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے بعد چل بسے تھے جبکہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
 

Advertisement