لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دیئے جانے کے بعد پاکستانی اداکاروں کی خاموشی پر اداکار شان شاہد برس پڑے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار شان شاہد نے لکھا کہ بی جے پی کیخلاف بولنے پر پاکستان میں کچھ اداکار اب بھی خاموش ہیں، یہی فنکار کہتے تھے فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
انہوں نے اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی اگر سرحد نہیں ہوتی لیکن شرم تو ہوتی ہے کہ وہ بھی بیچ دی کیا؟
اداکار نے مزید لکھا کہ نبیﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ بیان کیے جانے پر اپنی آواز بلند اور اس کی مذمت کریں۔
آخر میں شان شاہد نے ’بین مودی انڈیا‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) June 6, 2022