ہالی ووڈ اداکار مارک روفیلو فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

Published On 10 June,2022 11:23 am

لاس اینجلس : (روزنامہ دنیا) ہالی ووڈ کے اداکار مارک روفیلو نے اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے پر ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم ‘پے پال ہولڈنگز’ کی شدید مذمت کی ہے۔

اداکار نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پے پال اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں میں کام کررہا ہے لیکن غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو خدمات فراہم کرنے سے انکار کر رہا ہے۔

ہالی ووڈ کے اداکار مارک روفیلو نے مزید لکھا کہ یہ اقوام متحدہ کے رہنما اصولوں کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔