برٹنی سپیئرزکی شادی میں توڑ پھوڑ کرنے پر سابق شوہر گرفتار

Published On 10 June,2022 10:20 am

نیویارک : (ویب ڈیسک) غیرملکی میڈیا کے مطابق برٹنی سپیئرزکی تیسری شادی کے لیےان کے گھر کو سجایا گیا تھا اس موقع پر ان کے سابق مگر پہلے شوہرجیسن الیگزینڈرنے آکر توڑپھوڑشروع کردی۔

پولیس حکام نے جیسن کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا، مشہور امریکی گلوکارہ کی جیسن الیگزینڈر سے 2004 میں شادی ہوئی تھی جو محض 55 گھنٹے قائم رہ سکی تھی۔

جیسن الیگزینڈر کے بعد برٹنی کیون فیڈر لائن سے بھی 2 سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہیں جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔
 

Advertisement