اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے پیکا آرڈیننس کے سیکشن 20 کے خلاف گلوکارہ میشا شفیع کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے میشا شفیع کے خلاف فوجداری کارروائی سے روکتے ہوئے گلوکارہ کی درخواست حکم امتناع جاری کر دیا۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ اگلی سماعت تک ہتک عزت پر میشا شفیع کے خلاف فوجداری کارروائی روک دی جائے، گلوکارہ کے خلاف سول مقدمہ جاری رہے گا۔
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔