لاہور : (روزنامہ دنیا) اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر بچوں کے لیے والدین کی رہنمائی ضروری ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا کہ ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے لوگ مقبول ضرور ہوئے ہیں اوراس میں عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم مکمل طور پر ایک مختلف چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کے ذریعے ہر کوئی پیسہ کما رہا ہے اور اب اس کا رخ بچوں کی جانب موڑ دیا گیا اور اس میں عمر کی کوئی حد بھی مقرر نہیں کی گئی اس لئے ایسے بچوں کیلئے والدین کی رہنمائی انتہائی ضروری ہے۔
دوسری جانب، ٹک ٹاک صارفین کے لیے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، ٹک ٹاک سائن اپ کے لیے، اور پلاٹ فورم کا تجربہ حاصل کرنے کے لیے پہلے عمر کی ضروری حد تک پہنچنا ضروری ہے۔ اگر ٹک ٹاک علم میں آیا کہ 13 سال سے کم عمر کا کوئی شخص ٹک ٹاک کا استعمال یا اس پر پوسٹنگ کر رہا ہے، تو اسے فوراََ ہٹا دیا جائے گا۔