لاہور:(دنیا نیوز) پاکستانی اداکارہ صوفیہ مرزا کی اپنے سابق شوہر شیخ عمر فاروق کو مقدمات میں پھنسانے کی کوشش کا عدالتی دستاویز ات نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
صوفیہ مرزا نے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی ملی بھگت سے کارروائی کی، شیخ عمر فاروق کے خلاف مہم کے لیے شہزاد اکبر نے ایف آئی اے کو استعمال کیا۔ شہزاد اکبر کی ہدایت پر عمر فاروق کے خلاف مقدمہ بنایا گیا۔
اداکارہ کے سابقہ شوہر پر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے گئے، ان کے خلاف کارروائی کیلئے انٹرپول سے بھی جھوٹ بولا گیا، تین ممالک کی عدالتوں نے عمر فاروق ظہور کو الزامات ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔
صوفیہ مرزا نے اس سے قبل سابق شوہر پر بچیوں کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کروایا، اداکارہ اور ان کے سابق شوہر کے درمیان دو بیٹیوں کی حوالگی کا تنازع چل رہا تھا۔
اداکارہ کے سابق شوہر نے کہا کہ صوفیہ مرزا نے بیٹیاں حوالے کرنے کے لیے 50 لاکھ روپے لیے، معاہدے میں پیسوں کا ذکر نہ کرنے کی شرط رکھی۔
صوفیہ مرزا اور عمر فاروق کے درمیان معاہدے کی کاپی سامنے آ گئی اور اس حوالے سے سابق شوہر کا کہنا تھا کہ معاہدہ 2007 میں دو گواہوں کی موجودگی میں کیا گیا۔