عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں ننھی پری کی آمد

Published On 06 November,2022 02:58 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں پیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ عالیہ بھٹ نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع خود انسٹا گرام پر دی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ میں ایک کارڈ شیئر کیا جس پر درج تھا کہ "ہماری زندگی کی بہترین خبر آ گئی"، اداکارہ نے بتایا کہ "اب ہم والدین بن چکے ہیں، ہماری بیٹی ہمارے پاس آگئی ہے"۔

عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پوسٹ پر بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مبارکباد پیش کی جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے رواں برس جون میں بچے کی متوقع آمد کا اعلان کیا تھا جبکہ عالیہ اور رنبیر رواں سال اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔