فواد خان نے اپنی 41 ویں سالگرہ نئے انداز سے منائی

Published On 28 November,2022 10:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے اپنی 41 ویں سالگرہ نئے انداز سے منائی۔

اداکار فواد خان کی فلم  دی لیجنڈ آف مولا جٹ  اس قدر کامیاب ہوئی کہ وہ اس کے سحر سے ابھی تک نہیں نکل پائے۔ انہوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں بھی اپنی فلم کو یاد رکھا ۔

ورسٹائل اداکار فواد خان نے اپنی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی طور پر اپنی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ تھیم کا کیک تیار کروایا۔ اداکار نے سالگرہ کا کیک اپنی اہلیہ صدف فواد کے ساتھ کاٹا۔

اداکار فواد نے سالگرہ لاہور میں اپنے گھر پر منائی جس میں قریبی دوست اور اہل خانہ شریک ہوئے۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے اداکار کی سالگرہ پر ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔