مادھوری ڈکشٹ اور ایوشمان کھرانا کا نازیہ حسن کے گانے پر ڈانس

Published On 01 December,2022 11:03 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور اداکار ایوشمان کھرانا کی پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کے گانے پر ایک ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں ماضی کی ورسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے گلوکارہ نازیہ حسن کے مشہور گانے  آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے  پر فن کا مظاہرہ کیا جبکہ اداکار ایوشمان نے بھی انکا بھرپورساتھ دیا۔

دونوں اداکاروں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں سپرسٹارز نازیہ حسن کے گانے پر ڈانس کر اپنے جلوے بکھیر رہے ہیں۔

اداکار ایوشمان کھرانا نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کپشن لکھا  آپ جیسا کوئی ہے ہی نہیں ۔ یہ ویڈیو ایک ڈانس ریئلٹی شو کے دوران سیٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے  آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ۔ نازیہ حسن کا پہلا گانا تھا جس کے بعد انہیں پاکستان اور بھارت میں بھرپور مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ یہ گانا 1980 بلاک بسٹر فلم  قربانی  کا حصہ بھی رہا ہے۔