میرا جی نے اپنی خوبصورتی کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا

Published On 30 November,2022 02:48 pm

لاہور :( ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکارہ میرا جی نے اپنی خوبصورتی کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں میرا جی کسی ایونٹ کے دوران ایک خاتون صحافی کو انٹریو دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔

خاتون صحافی اس موقع پراداکارہ سے سوال پوچھتی ہے کہ    آپ کی خوبصورتی کا راز کیا ہے ، آپ ماشا ءاللہ پیاری سے پیاری اور نوجوان ہوتی جا رہی ہیں " ۔

میرا جی نے سوال کے جواب میں کہا کہ " میری خوبصورتی کا راز ہے اچھی سوچ ، اچھا اخلاق ، انسانیت اور انسانیت کی خدمت ، لوگوں کی مدد کرنا اور لوگ بھی میری مدد کرتے ہیں "۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اچھی انسان ہوں اور پاکیزہ ہوں ۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس پر میرا جی کے مداح اور دیگر سوشل میڈیا صارفین مختلف قسم کے تبصرے کررہے ہیں ۔
 

Advertisement