وکی کوشل اور کترینہ کیف شادی کی پہلی سالگرہ مالدیپ میں منائیں گے

Published On 28 November,2022 02:47 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک )بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف اپنی شادی کی پہلی سالگرہ مالدیپ میں منائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کو اگلے ماہ ایک سال مکمل ہونے والا ہے ،معروف جوڑی شادی کی پہلی سالگرہ فیملی اور دوستوں کے ساتھ منانے کی بجائے مالدیپ کا رخ کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق، مالدیپ جانے سے پہلے اس جوڑی کے گھر میں پوجا کے لیے ایک چھوٹی سی تقریب ہوگی، جس میں وکی کوشل کے خاندانی پنڈت کو پوجا کے لیے بلایا جائے گا۔
 

Advertisement