عتیقہ اوڈھو ترک ڈرامہ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

Published On 26 November,2022 12:26 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ورسٹائل اداکارہ عتیقہ اوڈھو ترک ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اداکارہ نے رواں ماہ کے آغاز پر انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی تھی۔ تاہم اب ترک ڈرامے کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ عتیقہ اوڈھو ترکی کی پروڈکشن کمپنی کے نئے پروجیکٹ جس کا نام کویو بیاز ہے میں جلوے بکھیریں گی۔

سینئر اداکارہ نے انسٹاگرام پر ترکی کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے کی گئی پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ بین الاقوامی پراجیکٹ کا حصہ بن چکی ہیں اور جلد اُن کے ڈرامے کو نشر کیا جائے گا۔

ترک ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے علاوہ مشہور ترک اداکار نیسا بولوکباشی اتاکان ہوگورین، اتابق محسن اور ایبرو اکیل جیسے مایا ناز نام ہوں گے۔ اس کے علاوہ ٹی وی میزبان توصیق حیدر بھی ترک ڈرامے میں ایک کردار ادا کریں گے۔

واضح ترک ڈراموں کو پاکستان میں جو پذیرائی حاصل ہوتی ہے، اس کی مثال نہیں ملتی۔کئی ترک ڈراموں نے پاکستانی ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی جس میں ارطغرل غازی اور کورولش عثمان کے علاوہ عشقِ ممنوع، فریحہ اور عائشہ گُل سمیت دیگر شامل ہیں۔