عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بیٹی کے نام کا اعلان کر دیا

Published On 24 November,2022 11:06 pm

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کر دیا۔

عالیہ بھٹ کی طرف سے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنی بیٹی کا نام  راحا  بتایا ہے۔ پوسٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ ہماری بیٹی کا یہ نام اس کی دادی نے رکھا ہے جس کے معنی بہت خوبصورت ہیں۔

اداکارہ مزید لکھتی ہیں کہ خالص ترین شکل میں راحا کے معنی سیدھا راستہ کے ہیں۔ افریقی زبان سواہلی میں اس کے معنی خوشی، سنسکرت میں قبیلہ، بنگلہ میں آرام اور سکون اور عربی میں اس کے معنی امن کے ہیں۔

اس کے علاوہ راحا کے معنی آزادی اور نعمت کے بھی ہیں۔ راحا کے جتنے بھی معنی ہیں، جب ہم نے اپنی بیٹی کو پہلی بار ہاتھوں میں اٹھایا تو یہ سب محسوس کیا۔

اداکارہ نے کیپشن میں اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "شکریہ راحا! ہماری فیملی میں زندگی کے رنگ بھرنے کے لیے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہماری زندگی تمہارے آنے کے بعد ہی شروع ہوئی ہے۔"

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں 6 نومبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ دونوں اپریل 2022 میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے۔
 

Advertisement