کراچی: (دنیا نیوز) ماضی کے معروف گلوکار سلیم رضا کو مداحوں سے بچھڑے 39 برس بیت گئے، مرحوم کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔
سُرِیلی آواز کے مالک گلوکار چار مارچ 1932 کو ہندوستان کے شہر امرستر میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے بعد انہوں نے لاہور میں رہائش اختیار کر لی، گلوکاری کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔
1955 میں فلم (نوکر) سے فلمی صنعت میں قدم رکھا اور اسی سال ریلیز ہونیوالی فلم (قاتل) میں انکے گائے ہوئے گیتوں کو کافی پذیزائی ملی۔
گلوکار سلیم رضا کو اصل شہرت 1957 میں فلم (سات لاکھ) کے گیت گا کر ملی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں کے گیتوں کو اپنی آواز سے مزین کیا۔
25 نومبر 1983 کو بیماری کے باعث سلیم رضا کا کینیڈا میں انتقال ہوا ان کے گائے ہوئے گانے آج بھی زبان زد عام ہے۔