چینی سفارت خانہ اور پاکستان میں آن لائن ورچوئل رئیلٹی نمائش کا انعقاد

Published On 27 November,2022 06:20 pm

اسلام آباد: ( ویب ڈیسک ) عوامی جمہوریہ چین کے سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی میزبانی میں پاکستان میں چینی سفارت خانہ کے ثقافتی دفتر اور پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر کے باہمی اشتراک سے آن لائن ورچوئل رئیلٹی نمائش 'چین کی نئے دور میں غیر معمولی دہائی' فیس بک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری ہے۔

نمائش کا مقصد پاکستانی شہریوں کو نئے دور میں چین کی ایک غیر معمولی دہائی کی حیرت انگیز کہانیاں پیش کرنا ہے، نمائش میں چین کی نومبر 2012 میں سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس تا اکتوبر 2022 میں سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کے دوران چین کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

تصویری نمائش پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔ سیاست، معیشت، ثقافت، لوگوں کی زندگی اور سفارت کاری کے شعبوں میں چین کی غیر معمولی دس سال کی شاندار کامیابیوں کے حوالہ سے اپنے خوابوں کی تعاقب میں چینی عوام کی مسلسل بہتری کے نقش قدم کو قلمبند کیا گیا ہے، چین سوشلزم کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، یہ ایک بہت اچھا دور ہے جب ہم ماضی کی کامیابیوں پر مزید پیش قدمی کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اپنے پائوں پر کھڑے ہونے سے لے کر بڑھتے ہوئے خوشحالی کے سفر اور پھر استحکام تکم، چین مشرقی ممالک میں ایک بڑے ملک کے طور پر مضبوط طور پر کھڑا ہے اور وہ قومی تجدید کے ایک ناقابل واپسی رجحان کو اپنا رہا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق چین ایک عظیم دور سے گزرتے ہوئے صحیح راستے پر چلتے ہوئے نئی نئی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، چین کی ترقی کے ایک نئے تاریخی موڑ پر چین کے عوام اپنے صدر کمیونسٹ کامریڈ شی جن پنگ کے ساتھ قومی تجدید کے مجموعی اہداف اور ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلی کے تناظر میں بین الاقوامی صورتحال پر پوری طرح غور کرتے ہیں اور بنیادی اصولوں کو مربوط بنانے کا عمل جاری رکھتے ہیں۔

چین کی حقیقت اور عمدہ روایتی چینی ثقافت کے ساتھ مارکسزم کے اصول نظریاتی اور عملی طور پر کامیابیوں کی نئی راہوں کی تلاش میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ چین نے نئے دور کے لئے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پنگ کی تخلیقی فکر اور مارکسزم کو چینی تناظر میں ڈھالنے میں نئی پیش رفت کی ہے۔

پارٹی کی قیادت میں چینی عوام نے گزشتہ 10 سال میں چین کو ایک متحرک اور خوشحال ملک میں تبدیل کر دیا ہے۔ چین کے عوام ایک ہر حوالہ سے بہترین اور خوش گوار زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور ہمت کے ساتھ آگے بڑھنے کے قومی جذبے کے چیمپئن ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم چین کی موثر حکمرانی کی ادارہ جاتی پیش رفت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور دنیا کے لیے انسانیت کے لیے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے مستقبل کا تصور پیش کرتے ہیں۔

نمائش چین کے نئے دور میں گزشتہ 10 سال کی کامیابیوں کی شاندار کہانیوں کو بیان کرتی ہے۔ ورچوئل رئیلٹی نمائش تک https://nm.chnphoto.cn/NewEra-en/index.html ویب لنک کے ذریعے اور پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی نمائش تک رسائی حاصل کی جا سکتے ہے۔
 

Advertisement