ممبئی:(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی مصنف چیتن بھگت نے اداکارہ اور ماڈل عرفی جاوید کی جانب سے واٹس ایپ چیٹ لیک کرنے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے چیٹ کو جھوٹ قرار دے دیا۔
گزشتہ روز عرفی جاوید نے مصنف چیتن بھگت کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ لیک کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا جب اپنے سے آدھی عمر کی لڑکیوں کو میسج کررہے تھے تو ان لڑکیوں کے کپڑوں نے آپ کو بھڑکایا تھا؟ ریپ کلچر کو بڑھاوا دینا بند کر دو، تم جیسے لوگ نوجوانوں کو بھڑکا رہے ہیں۔
چیتن بھگت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لیک ہونے والی چیٹ سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس لڑکی سے بات چیت کا کہا جا رہا ہے میں نے کبھی اس سے بات نہیں کی، یہ ایک جھوٹ اور ایک نان ایشو ہے۔
Have never spoken to/chatted with/met/ known someone where it’s being spread that I have done so. It’s fake. a lie.also a Non issue.Haven’t criticised anyone.And I also think there’s nothing wrong in telling people to stop wasting time on Instagram and focus on fitness and career
— Chetan Bhagat (@chetan_bhagat) November 27, 2022
انکا مزید کہنا تھا میں نے کبھی کسی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں کو یہ بتانے میں کوئی مضائقہ نہیں کہ انسٹا گرام پر اپنا وقت ضائع مت کریں، اپنی فٹنس اور کیرئیر پر توجہ دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیتن بھگت نے ادبی میلے میں گفتگو کرتے ہوئے عرفی جاوید کے لباس پر تنقید کرتےہوئے اداکارہ پر فحاشی پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔جس کے جواب میں عرفی جاوید نے ماضی میں ’می ٹو‘ مہم کے دوران بھارتی مصنف کی لیک ہونے والی واٹس ایپ چیٹ پھر سے شیئر کردی تھی۔