نیویارک : (ویب ڈیسک ) امریکی کامیڈین اور اداکار وِل اسمتھ نے پہلی بار آسکرز 2022 کی تقریب کے دوران ساتھی کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتا دی ۔
ول اسمتھ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں آسکرز 2022 کی رات کو خوفناک رات قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘یقیناً میں اپنے رویے کو درست قرار نہیں دے سکتا ، مگر اس وقت میرے اندر بہت کچھ ہوا تھا۔ وہ ایک چھوٹا بچہ تھا جو اپنے باپ کو ماں پر تشدد کرتے دیکھتا تھا، اس لمحے غصے کا وہ غبارہ پھٹ گیا اور میں وہ بن گیا جو میں نہیں بننا چاہتا تھا’، یہ وہ غصہ تھا جو بہت عرصے سے میرے اندر جمع ہورہا تھا’۔
انٹرویو کے دوران امریکی کامیڈین نے کہا کہ جب میں اس واقعے کے بعد گھر گیا تو میرا 9 سالہ بھتیجا میرے انتظار میں جاگ رہا تھا ، اس نے سوال کیا کہ میں نے تھپڑ کیوں مارا تو اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں نے کیا کردیا، مجھے اس حد تک نہیں جانا چاہیے تھا’۔
یاد رہے کہ امریکی کامیڈین اور اداکار وِل اسمتھ نے سب سے بڑی ایوارڈ تقریب آسکرز 2022 میں ساتھی کامیڈین کرس راس کو ان کی اہلیہ کے بالوں کے حوالے سے مزاق کرنے پر تھپڑ جڑ دیا تھا تاہم وہ کئی مرتبہ اس کیلئے معذرت کر چکے ہیں۔