شان شاہد نے ماہرہ خان کو پسندیدہ پاکستانی اداکارہ قرار دیدیا

Published On 29 November,2022 10:06 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار و ہدایتکار شان شاہد نے اپنی ممکنہ فلم مجاجن کے سیکوئیل کی ہیروئن کے نام کا انکشاف کیا ہے۔

اداکار 2006 میں ریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر فلم مجاجن کے سیکوئیل "مجاجن 2" میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں ان کے مدمقابل صائمہ تھی۔

شان شاہد نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ اگر انہیں فلم "مجاجن 2" کی پیشکش ہوتی ہے تو اس فلم کے سیکوئیل کے لیے اداکارہ مہوش حایت یا ماہرہ خان ان کی پسندیدہ اداکارہ ہوں گی۔

اداکار نے اپنے انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا کہ ان کی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ہیں جبکہ انہیں مہوش حیات کا کام بہت پسند ہے۔

شان شاہد کا کہنا تھا کہ "مجاجن 2" کے لیے وہ اداکارہ صائمہ کے کردار میں ماہرہ خان جبکہ مدیحہ شاہ کے کردار میں مہوش حیات کو دیکھنا چاہیں گے۔