لاہور : (ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اداکار فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ اقراء عزیزکا کہنا تھا کہ فیروز خان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی۔
اداکار نے کہا کہ فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا، ہر کسی کو اپنا فیصلہ کرنے کا اختیار ہے، مجھے خود کے لیے جو ٹھیک لگا وہ فیصلہ کیا۔
اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ سے کبھی کام کی آفر نہیں ہوئی، خوا مخواہ جھوٹ نہیں بول سکتی کہ مجھے آفر ہوئی تھی۔
اپنے شوہر یاسرحسین کے بارے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی رائے دیتے ہیں اور میں اپنی مرضی سے رائے دیتی ہوں، ہر باشعور انسان کی طرح ہم اپنی اپنی رائے رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں ایک دوسرے پر کوئی دباؤ نہیں ڈالتے۔