لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے اپنی پہلی بھارتی پنجابی فلم ’’ جی وے سوہنیا جی ‘‘ کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار عمران عباس نے اپنی پہلی بھارتی پنجابی فلم کی جھلک شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جلد بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔
عمران عباس نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ فلم کالی جوتا کی کامیابی کے بعد پہلی یو ایس انڈو پنجابی فلم کا اعلان کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں، یہ فلم 6 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
واضح رہے اداکار عمران عباس اس سے قبل بالی ووڈ فلم ’’ اے دل ہے مشکل ‘‘ میں مختصر کردار ادا کرچکے ہیں جو 2016 میں ریلیز کی گئی تھی۔