لندن: (ویب ڈیسک)پاکستانی سجل علی نے کہا کہ میں اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں اور محسوس کرتی ہوں کہ میں مرد کے بغیر بھی مکمل ہوں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ عورت کو مکمل ہونے کے لئے مرد کی ضرورت نہیں ہے، اپنے چاہنے والوں سے اس قدر پذیرائی اور پیار ملتا ہے کہ کبھی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ زندگی میں کوئی مرد ہونا لازمی ہے۔
سجل علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرے میں چھوٹی سی عمر میں لڑکیوں کے دماغ میں یہ بات بٹھا دی جاتی ہے کہ ایک خاص عمر میں شادی ضروری ہے، ہمارے معاشرے کو اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی ایک لڑکی زندگی کو محدود کرنا ہے، اس سے وہ ایک طرح کے ڈبے میں بند ہوجاتی ہے۔