ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو مندر جانا مہنگا پڑ گیا اور ساتھ ہی پولیس نے ان پر طنز بھی کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کی کامیابی کے سلسلے میں مندر گئے تھے تاہم اس موقع پر وہ مشکل میں پڑ گئے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار پر غلط جگہ گاڑی کھڑی کرنے پر ٹریفک پولیس نے چالان کر دیا، اس حوالے سے ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار پر انہی کی فلم کا نام استعمال کرتے ہوئے طنز بھی کیا۔
Problem? Problem yeh thi ki the car was parked on the wrong side!
— Mumbai Traffic Police (@MTPHereToHelp) February 18, 2023
Don t do the Bhool of thinking that Shehzadaas can flout traffic rules. #RulesAajKalAndForever pic.twitter.com/zrokch9rHl
ممبئی پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کارتک آریان کی قیمتی اور مہنگی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ مسئلہ یہ تھا کہ گاڑی غلط جگہ پر کھڑی کی گئی تھی۔
ممبئی پولیس نے لکھا کہ یہ سوچنے کی بھول مت کریں کہ شہزادے ٹریفک قوانین توڑ سکتے ہیں،واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی فلم شہزادہ اسی ماہ ریلیز ہوئی ہے۔