زرنش خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Published On 20 February,2023 02:58 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معروف اداکارہ نے حرم شریف سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خبر دی۔

 

زرنش خان نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، صرف سنا تھا لیکن اب دیکھ کے محسوس بھی کر لیا ہے کہ واقعی ایسا منظر دنیا میں ہے ہی نہیں۔

 

اداکارہ کی انسٹا پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔