ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میں نے اپنے سابق شوہر عادل کی وجہ سے اسلام قبول کیا تھا اس نے مجھے دھوکا دیا ہے لیکن میں اب اسلام نہیں چھوڑ سکتی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ عادل جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا، میں ہاتھ پاؤں جوڑتی تھی اسے نماز کے لیے کھینچ کر لاتی تھی اور کہتی تھی کہ نماز پڑھ لو ورنہ شیطان پکڑ لے گا، میں نے اپنا فرض پورا کیا۔
راکھی کا کہنا تھا کہ میں نماز پڑھتی ہوں اور نوجوان لڑکے لڑکیوں کو بھی تلقین کرتی ہوں کہ نماز پڑھیں اور جمعے کے علاوہ باقی نمازیں بھی پڑھیں، جنہیں زیادہ دکھ ہیں وہ تہجد کی نماز بھی پڑھیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں یوٹیوب سے دیکھ کر ساری نمازیں پڑھتی ہوں۔