سجل علی پہلے سے زیادہ خوش اور پراعتماد ہیں : اشنا شاہ

Published On 21 February,2023 03:30 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشناہ شاہ نے سجل علی کو شاندار اداکارہ قرار دے دیا۔

حال ہی میں معروف اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے اور سجل علی کے درمیان دوستانہ تعلقات بارے بات چیت کی اور سجل کی علیحدگی کے بعد ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اشناہ شاہ کا کہنا تھا کہ سجل علی ایک شاندار اداکارہ ہیں اور میں ان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں ، مجھے لگتا ہے کہ وہ علیحدگی کے بعد بہت سی چیزیں اب سمجھ چکی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میرا پہلا ڈرامہ سجل کے ساتھ تھا ، اس سے پہلے ہم زیادہ نہیں ملے تھے لیکن حال ہی میں میں نے اداکارہ سے ملاقات کی، ہم نے ایک دوسرے سے بات کی، میں نے انہیں پہلے سے بہت زیادہ مطمئن، خوش اور پر اعتماد دیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سجل علیحدگی کے بعد اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں اور پہلے سے زیادہ اچھی جگہ پر ہیں۔