لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی پر سکون ہو چکی ہے۔
حال ہی میں کرن اشفاق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے پہلی بار طلاق اور اس کے بعد کی زندگی پر کھل کر بات کی۔
ایک مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی انتہائی پرسکون ہوچکی ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں کرن نے کہا کہ لوگ محبت کو نہیں چھوڑ پاتے بلکہ محبت چھوڑ جاتی ہے۔
واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق نے کچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے اکتوبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے طلاق کی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔