لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی شوبز شخصیات کی جانب سے بھارتی مصنف و شاعر جاوید اختر کے پاکستان بارے متنازع بیان پر سخت رد عمل سامنے آ گیا۔
جاوید اختر نے لاہور میں منعقدہ فیض فیسٹیول کے دوران پاکستانی قوم سے متعلق متنازع گفتگو کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں پاکستان کو ممبئی حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک یبان میں معروف اداکار شان شاہد نے بھارتی مصنف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کو گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام بارے معلوم ہے مگر اس پرخاموش ہیں اور یہاں ممبئی حملوں کے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں، ان کو ویزاکس نے دیا۔
Inko gujrat main musalmanoon kai qatil ka tu pata hai lakin yeh khamosh Hain..or ab Yeh sahab Pakistan main 26/11 kai mulzimoon ko dhoond rahay Hain ..#faizmela isko visa kis nai dia? @OfficialDGISPR @Shahidmasooddr @MirMAKOfficial pic.twitter.com/ekmSblS5wY
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) February 21, 2023
اداکارہ ریشم نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا کہ سب سے پہلے اپنا وطن عزیز ہے، مجھے ہرگز علم نہیں تھا کہ جاوید اختر صاحب نے فیض فیسٹیول سیشن میں میرے ملک کے بارے میں جو باتیں کیں، میں ان کہے ہوئے الفاظ کی مذمت کرتی ہوں ، ہم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مہمان کو رب کی رحمت سمجھتے ہیں مگر پاکستان کو دل جاں سے عزیز رکھتے ہیں۔
اداکار فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں جاوید اختر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے ملک میں بیٹھ کر اتنی بڑی بات اس لئے آسانی سے کہہ دی کیونکہ یہاں بولنے کی آزادی ہے، اب بھارت پہنچ کر ایک مرتبہ کشمیر اور گجرات سمیت بھارتی مسلمانوں کے حق میں بات کر کے بھی اس بہادری کا مظاہرہ دکھائیں۔