لاہور: (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ جاوید اختر کے متنازع بیان سے ہم پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
علی ظفر نے نسٹاگرام پر سٹوری میں لکھا کہ کوئی شخص اپنے ملک کے خلاف بیان کو برداشت نہیں کرسکتا ہے، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور دلوں کو جوڑنے کیلئے منعقدہ پروگرام میں ایسے بیان کو نہیں آنا چاہیے تھا۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے لوگوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں فیض میلے میں موجود نہیں تھا اور وہاں جو کہا گیا مجھے اس کے متعلق دوسرے دن علم ہوا تھا۔
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے پہلے حقائق کی مکمل تصدیق کر لیا کریں، مجھے آپ کی محبت اور تنقید دونوں کا احترام ہے۔