سنیل شیٹی کی ویب سیریز 'ہنٹر' کا ٹریلر جاری

Published On 15 March,2023 07:17 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی نئی ویب سیریز ’ہنٹر‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ایکشن اور سنسنی سے بھرپور اس ویب سیریز میں سنیل شیٹی اے سی پی کی وردی میں دکھائی دیں گے، پرنس دھیمن اور الوک باترا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ ویب سیریز 8 قسطوں پر مشتمل ہوگی جس میں شائقین کو بھر پور ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔

سوشل میڈیا پر ’ہنٹر‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے سنیل شیٹی نے لکھا کہ اے سی پی وکرم کی دنیا میں آپ کو خوش آمدید، میری اس دنیا میں صرف توڑنے کی اجازت ہے، ٹوٹنے کی نہیں۔

یاد رہے کہ سنیل شیٹی کی یہ ویب سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جا رہی ہے جس میں خوبرو اداکارہ ایشا دیول، راہول دیو، برکھا بشت، ٹینا سنگھ، چاہت تیجوانی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
 

Advertisement