گندم کی صورتحال پیچیدہ، تین صوبوں نے وفاق سے ذخائر مانگ لیے

گندم کی صورتحال پیچیدہ، تین صوبوں نے وفاق سے ذخائر مانگ لیے

ذرائع کے مطابق وفاقی ذخائر بھی محدود ہونے کے باعث گندم درآمد کیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، پنجاب نے وفاقی ذخائر سے 10 لاکھ ٹن گندم طلب کی ہے، جبکہ سندھ نے پاسکو کے گوداموں سے 2 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم مانگی ہے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا نے سرکاری شعبے کی ضروریات کے لیے ایک لاکھ ٹن گندم کی درخواست دی ہے، جبکہ نجی شعبے کے لیے مزید 7 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ نے پنجاب سے گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت آسان بنانے کا مطالبہ بھی کیا، تاہم پنجاب نے اپنی داخلی ضروریات کا جواز پیش کرتے ہوئے یہ درخواست مسترد کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں تقریباً 2 کروڑ 98 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کے باوجود طلب اور رسد کے فرق کے باعث گندم کی دستیابی ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے، جس کے پیش نظر وفاقی حکومت کو درآمدات پر غور کرنا پڑ سکتا ہے۔