لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ مریم نور نے اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا ہے کہ رحمہ خان نے منگنی کرلی ہے۔
رحمہ خان کی منگنی کی تقریب میں صرف خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا تھا لیکن اس موقع پر ان کی دوست مریم نور بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ رحمہ خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت نوجوان پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور کپڑے کے ایک برانڈ کی مالک ہیں۔
رحمہ متعدد ہٹ پاکستانی ڈراموں میں پرفارم کر چکی ہیں، ان کے قابل ذکر ڈراموں میں میرا یار ملا دے، روکھی، نکاح، وانیہ، چاند کی پریاں، درد کا رشتہ، جتن، سوتیلی اور تم میرے پاس رہو شامل ہیں۔