معروف بھارتی فلمساز یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا نتقال کرگئیں

Published On 20 April,2023 05:25 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف فلمساز یش چوپڑا کی اہلیہ پامیلا چوپڑا 85 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پامیلا چوپڑا طبیعت کی ناسازی کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھی جس کے بعد آج صبح زندگی کی بازی ہار گئیں۔

واضح رہے کہ پامیلا چوپڑا پلے بیک گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر اور پروڈیوسر بھی تھیں، ان کے لواحقین دو بیٹے آدیتہ چوپڑا اور اودیے چوپڑا اور بہو رانی مکھرجی ہیں۔

انہیں آخری بار یش چوپڑا کی زندگی پر مبنی نیٹ فلکس دستاویزی فلم دی رومنٹک میں دیکھا گیا تھا۔
 

Advertisement