لاہور: (دنیا نیوز) شاہ زمان علی خان کی آواز نے مداحوں کو سروں کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کروا دی۔
سوشل میڈیا پر گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک ساتھ پرفارم کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شاہ زمان علی خان اپنے والد کے ساتھ مشہور گانے ’کنا سونا تینوں رب نے بنایا‘ پر سر ملاتے نظر آرہے ہیں جس پر مداحوں کا کہنا ہے کہ شاہ زمان جب سر لگاتے ہیں تو ان کی آواز بلکل استاد نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر گائیکی کیلئے دنیا بھر میں مشہور اس خاندان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ شاہ زمان کو گاتا دیکھ کر انہیں یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان کی موسیقی کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔