اداکارہ میرب علی سیر سپاٹوں کیلئے لندن پہنچ گئیں

Published On 18 August,2023 03:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ میرب علی کام سے فراغت کے بعد چھٹیاں گزارنے لندن پہنچ گئیں۔

اداکارہ کی جانب سے لمحہ بہ لمحہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس نے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

لاکھوں مداحوں کے دلوں کی دھڑکن میرب علی کی لندن سے سامنے آنے والی دلکش تصاویر میں اداکارہ کو خوبصورت مقامات کی سیر کرتے قیمتی لمحات سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھا ہے جنہوں نے صارفین کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔