ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

Published On 19 August,2023 10:02 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور اور ان کی زائدالعمر گرل فرینڈ و اداکارہ ملائکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے خبریں گردش کرنے لگیں۔

فوٹو انیڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکار ارجن کپور کی حالیہ پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کر دیا۔

ارجن کپور کی شیئر کی گئی ان تصاویر میں انہیں خوش گوار انداز میں چھٹیاں مناتے، سوئمنگ کرتے اور ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم ان تصاویر کے ساتھ شیئر کیے گیے کیپشن ’زندگی چھوٹی ہے، اپنے ویک اینڈ کو طویل کیجئیے‘ نے ان کی اور ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کی علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے ہر چھٹی پر اداکار کو ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کے ہمراہ دیکھا جاتا رہا ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے جب یہ دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں۔