لاہور: (ویب ڈیسک) سٹیج ڈراموں میں فحاشی کا سلسلہ نہ رک سکا، محکمہ داخلہ پنجاب نے خوشبو اور ندا چودھری سمیت 18 ڈانسر اداکاراؤں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مہک بٹ، کومل چودھری، قسمت شہزادی تینوں اداکاراؤں نے شمع تھیٹر میں فحش رقص پیش کیا جس پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
محفل تھیٹر میں فحش ڈانس پر خوشبو خان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ناز تھیٹر کی روشنی خان، کاجل چودھری، ستارہ تھیٹر کی سارہ خان اور تبسم خان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
الفلاح تھیٹر کی فنکارہ ماہ نور اور جیا بٹ، ایان، ندا چودھری، حرا ڈوگر، وفا علی، لائبہ جٹی، ماہ نور، قسمت شہزادی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
تمام فنکاروں کوایڈیشنل سیکرٹری پولیس کی منظوری سے سیکشن افسر ڈاکٹر ارسلان گوندل نے نوٹسز جاری کیے، مذکورہ اداکارائیں وارننگ کے باوجود فحش رقص سے باز نہیں آئیں۔
شوکاز نوٹسز پنجاب آرٹس کونسل کی شکایت پر جاری کیے گئے۔