ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی سپر سٹار اکشے کمار کی نئی فلم ’OMG-2‘ سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’اوہ مائے گاڈ2‘ کے نئے سنگ میل کے ساتھ اکشے کمار اور سلمان خان کا ریکارڈ برابر ہوگیا ہے اور دونوں کی 16 فلمیں سو کروڑ کا بزنس کرچکی ہیں۔
اجے دیوگن کی 13، شاہ رخ خان کی 8، رنویر سنگھ کی 7 اور عامر خان کی 6 فلمیں باکس آفس پر سو کروڑ کا ہندسہ عبور کرچکی ہیں، ’اوہ مائے گاڈ2‘ کے نئے ریکارڈ کے ساتھ پنکج ترپاٹھی بھی پہلی مرتبہ سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوچکے ہیں۔
راجکمار راؤ، فرحان اختر، جونیئر این ٹی آر، رام چرن، انیل کپور اور دیگر بھی اپنی ایک ایک فلموں کے ساتھ یہ اعزاز رکھتے ہیں۔