ہانیہ عامر سے ملاقات کی بے انتہا خوشی، مداح کے آنسو چھلک پڑے

Published On 20 August,2023 03:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ڈمپل کوئین کے نام سے مشہور پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر سے ملاقات کے دوران مداح اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو ایک مداح سے گرمجوشی کے ساتھ گلے ملتے اور تسلی دیتے دیکھا گیا۔

دوران ملاقات مداح کو اپنی پسندیدہ اداکارہ کو سامنے دیکھ کر قسمت پر یقین نہ آیا اور مارے خوشی کے اس کا آنسوؤں پر کنٹرول نہ رہا اور وہ رو پڑی، اس پر ہانیہ عامر نے اسے فوری گلے لگا کر تسلی دی۔

ہانیہ عامر کے اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، مداحوں کی جانب سے ہانیہ کے اپنے پرستاروں سے اظہار ہمدردی کے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔