بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

Published On 20 August,2023 01:26 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) معروف بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی، اداکارہ اپنے منگیتر راگھو چڈھا کے ساتھ آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں بندھیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا کی شادی ستمبر کی 25 تاریخ کو طے پائی ہے، شادی کی تقریب راجستھان جبکہ ولیمہ گروگرام میں ہوگا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں بالی ووڈ ستاروں سمیت رشتہ دار اور دوست احباب شرکت کریں گے، شادی کی تقریبات کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تاریخ نہیں دی گئی۔

پرینیتی چوپڑا اور معروف سیاستدان راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو نئی دلی میں ہوئی تھی جس میں بالی ووڈ انڈسٹری اور بھارت کی معروف سیاسی شخصیات نے شرکت کی تھی۔