حسین اتنا لگو کہ 3، 4 کیس لوگ جیلسی میں ٹھوک دیں: علیزے شاہ

Published On 19 August,2023 03:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اوپر تشدد کے الزامات لگانے والوں سے متعلق ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی ایک تصویر کے ہمراہ کیپشن شیئر کیا ہے، اداکارہ کا کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’حسین اتنا لگو کہ 3 سے 4 کیس لوگ جیلسی میں ٹھوک دیں۔‘

یاد رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ پر ان کی ساتھی اداکارہ منسا ملک نے سیٹ پر تشدد اور بدسلوکی کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی درخواست اسلام آباد کے تھانہ ویمن میں دائر کروا رکھی ہے۔