لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زباب رانا نے کہا ہے کہ ڈراموں میں رونے کی اداکاری کرنا کوئی آسان کام نہیں، مجھے جھوٹا رونا نہیں آتا۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اداکاری میں قدم رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے فیملی اس قدر سپورٹ کرتی ہے کہ انہوں نے آج تک میرا ایک بھی ڈراما نہیں دیکھا، مجھے نہیں یاد کہ میری والدہ، بہن یا بھائی کو میرا کوئی ڈراما یاد ہے۔
زباب نے بتایا کہ میری فیملی میرے کیریئر کے معاملے میں مجھے سپورٹ کرتی ہے، ان کی طرف سے مجھے بہت پیار ملا، اور ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔
اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مثبت کرداروں میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی لیکن ایسا نہیں ہے، ان کرداروں میں بھی بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔