ہمایوں سعید کبھی بھی میرے یا کبریٰ خان کے والد کا کردار نہیں نبھائیں گے، صبا فیصل

Published On 27 August,2023 07:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید کسی بھی ڈرامے یا فلم میں میرے یا کبریٰ خان کے والد کا کردار نبھانے کے بجائے شوبز سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صبا فیصل نے بتایا کہ وہ ڈراموں میں نعمان اعجاز سمیت ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار بھی ادا کر چکی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ نعمان اعجاز یا ہمایوں سعید کبھی بھی ڈراموں یا فلموں میں ان کے والد کا کردار ادا نہیں کر سکتے، کچھ بھی ہو جائے ہمایوں سعید سکرین پر اپنی ہم عمر اداکاراؤں کے والد نہیں بنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف اپنی ہم عمر اداکاراؤں بلکہ کبریٰ خان کے والد کا کردار بھی ادا نہیں کریں گے اور ایسا کرنے کی نوبت آئی تو وہ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیں گے۔