لاہور: (فرحان نذیر) 'دنیا نیوز' کا پروگرام 'مذاق رات' کامیابیوں کے ریکارڈ توڑتا ہوا اگلی منزلوں کی جانب گامزن ہے۔
ٹی وی ریٹنگ کمپنی میڈیا لاجک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام مذاق رات کے نئے سیزن نے 29 اگست کو رات 11 بجے سے 12 بجے کی سلاٹ میں ریٹنگ کی نئی بلندیوں کو چھو لیا۔
29 اگست کے پروگرام میں مذاق رات کے مہمان ٹی وی اور تھیٹر کے معروف کامیڈین امانت چن تھے، اس سے قبل پروگرام میں شوبز انڈسٹری سے جڑے معروف ستارے صبا قمر ، سہیل احمد ، حنا دلپزیر، بشریٰ انصاری اور علی زریون ، شاہ ویر جعفری سمیت دیگر شرکت کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ مذاق رات کے نئے سیزن کے میزبان بھولا کا کریکٹر نبھانے والے مشہور ومعروف اداکار عمران اشرف ہیں جبکہ سخاوت ناز، ہنی البیلا ، سردار کمال ، فیصل رامے، ڈی جے عون علی اور عائشہ بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔